• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاگ کر سڑک عبور کرنے والا آہنی سلاخوں میں پھنس گیا

Ran Rods Stuck In The Crossing Road
اوور ہیڈ برج کے باوجود بھاگ کر سڑک عبور کرنے والے اکثر بڑے امتحان میں پھنس جاتے ہیں، اسی طرح کی صورت حال ایک چینی شخص کے ساتھ بھی پیش آئی ۔

ایک ویڈیو کے مطابق چینی شخص نے بھاگم بھاگ موٹر وے کراس کرنے کی کوشش کی اور درمیان میں موجود آہنی سلاخوں میں پھنس گیا۔

مذکورہ شخص نے لاکھ جتن کئے لیکن وہ ان سلاخوں سے نہیں نکل سکا، آس پاس موجود لوگوں نے اسے نکالنے کی کوشش کی۔

پھرناکامی پر پولیس اور ریسکیو کو طلب کیا گیا،جنہوں نےکافی کوششوں کے بعد اس جلد باز شخص کو اس مشکل سے نجات دلائی۔
تازہ ترین