• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Duration Of Fasting In Iceland Will Have 21 Hours
رمضان المبارک کی ساعتیں شروع ہونے کو ہیں اس سال مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا، کچھ علاقے کے مسلمانوں کو طویل ترین روزہ رکھنا پڑے گا۔
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس کا ہر لمحہ خیر، ہر لمحہ برکت ہے۔

اس سال دنیا بھر کے مسلمان کتنے گھنٹے کا روزہ رکھیں گے؟ کیلنڈر بتاتا ہے کہ آئس لینڈ والے تو افطار سے فارغ ہوتے ہی سحری کی فکر کریں گے، جہاں روزے کا سب سے لمبا دورانیہ پورے 21گھنٹے ہوگا۔

طویل دورانیے کے روزے میں 18گھنٹے کے روزے کے ساتھ لندن دوسرے اور فرانس 17گھنٹے 52منٹ کے روزے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح کینڈا میں 17گھنٹے، امریکا میں ساڑھے 16گھنٹے، بھارت اور بنگلا دیش میں 15گھنٹے 50منٹ، قطر اور دبئی میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں 14گھنٹے 45منٹ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں 13گھنٹے 45منٹ، برازیل میں 12گھنٹے، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں ساڑھے 11گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15گھنٹے سے زائد ہوگا۔
تازہ ترین