• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں چکن پاکس کے مزید 67 مریض سامنے آگئے

Faisalabad 67 More Patients Exposed To Chicken Pox
فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چکن پاکس میں مبتلا مزید 67 مریض سامنے آگئے ۔گزشتہ 5 ماہ کے دوران چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

بیشتر مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ پانچ مریض الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔

گزشتہ 5 ماہ کے دوران چکن پاکس میں مبتلا 1506 مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے 1440 کا تعلق فیصل آباد اور 66 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔

اس دوران الائیڈ اسپتال میں 256 مریض لائے گئے جن میں سے 21 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نوازش گورائیہ کا کہنا ہے کہ چکن پاکس سے بچاو ٔکیلئے مریضوں کے اہلخانہ کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین