• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jahangir Khan Comeback Pakistan After Japan Visit
عالمی شہرت یافتہ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان تین ہفتے طویل دورے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ۔

جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ دورہ جاپان کے دوران ان کی جاپان اسکواش فیڈریشن اور ورلڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہوں نے ٹوکیو میں ہونے والے2020ء اولمپکس میں اسکواش کے کھیل کو شامل کرانے کے لیے بات چیت کی ہے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش کے کھیل کا بہترین کیس پیش کیا ہے دیکھیں کیا نتائج نکلتے ہیں ۔

جہانگیر خان نے جاپانی رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی تعریف کی جن کے تعاون سے وہ اسکواش کے جاپانی حکام سے ملاقاتیں ممکن ہوئیں اور اولمپک کے لیے اسکواش کا نام ڈلوانے کی کوششوں میں کردار ادا کرسکے۔

اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ جہانگیر خان نے تین ہفتوں میں جو کوششیں کی ہیں ان کے نتائج مثبت نکلیں گے ، ناکویا ایئرپورٹ پر جہانگیر خان کو الوداع کہنے کے لیے پاکستانی اور جاپانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ وہ اولمپک مقابلوں میں اسکواش کو شامل کرانے کے لیے عنقریب جاپان کا دورہ کریں گے ۔
تازہ ترین