• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :سحری کے بعد افطاری میں بھی شہری بجلی سے محروم

Karachi After Losing The Civil Power In Breaking Dawn
سارے بڑوں کی یقین دہانیاں ،پہلے ہی روزے میں کے الیکٹرک نے ہوا میں اڑا ڈالیں، شہریوں نے سحری اندھیرے میں کرنے کےبعد افطاری بھی بغیر بجلی کے کی ۔

دوسری طرف کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ شہر میں کہیں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔

کراچی والوں پر رمضان المبارک کی پہلی ہی رات بھاری پڑ گئی،سحری سے کچھ دیر پہلے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں ملیر، سعود آباد، ماڈل کالونی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔

کچھ علاقوں میں سحری سے فجر تک آنکھ مچولی جاری رہی تو کہیں 6،6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔

افطاری سے کچھ قبل بھی شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، ملیرہالٹ ۔ الفلاح سوسائٹی ، رفاہ عام ،گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف بلاکس ،باغ کورنگی، گلشن ملت سوسائٹی ،اسکیم33،گڈاپ متاتر رہے ۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے،شاہ فیصل اور ملیر سے منسلک چند علاقوں میں بجلی کا تعطل ہے جہاں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کسی بھی علاقے میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،مقامی فالٹس کو لوڈشیڈنگ کا تاثر دینا غلط ہے۔
تازہ ترین