• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا جلد حل نکال لیں گے ،بھارتی وزیر داخلہ

The Problem Will Soon Find A Solution To Kashmir Indian Minister
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،جس کا جلد حل نکال لیں گے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ مسئلے کشمیر کے تمام فریقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر شرائط قبول نہیں۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے انکار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جو بھی حل نکالا جائے گا اس میں کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا خیال رکھا جائے گا ۔

بھارتی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کشمیر میں عدم استحکام بڑھا کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین