• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دستبرداری کا اشارہ

Us Hinted Of Withdrawing From Paris Climate Deal
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنے مشیروں اور ماحولیاتی تحفظ کی نیشنل ایجنسی کے سربراہ اسکاٹ پروئٹ کو بھی مطلع کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران فیصلہ کریں گے کہ آیا پیرس کلائمیٹ ڈیل کا حصہ رہا جائے یا نہیں۔

صدر کے اس ٹویٹ پر وائٹ ہائو س نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ ماحولیاتی ڈیل کے حوالے سے ٹرمپ کو امیر ملکوں کے گروپ جی سیون میں بقیہ چھ ملکوں کی مخالفت کا سامنا رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ کانفرنس ہفتہ کواختتام پذیر ہوئی تھی۔
تازہ ترین