• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پولیس نے مانچسٹر حملہ آور کی تصویر جاری کر دی

Uk Police Released Pictures Of Manchester Bomber
برطانوی پولیس نے مانچسٹر ارینا کے خود کش حملہ آور سلمان عبیدی کی سی سی ٹی وی میں قید تصاویر جاری کر دی ۔

گذشتہ پیر کو ہونے والے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔حملے کے بعد سے شدت پسند جرائم کے شبے میں 14 مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آور کی 18 مئی کے بعد کی حرکتوں کی معلومات دیں کیونکہ پولیس کے مطابق عبیدی اسی دن برطانیہ واپس آئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات تیزی سے آگے کی سمت بڑھ رہی ہیں اور سینکڑوں پولیس ملازم گریٹر مانچسٹر کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔
تازہ ترین