• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کو اپنی آنکھ سمجھ کر اسکا تحفظ کیا جائے ، چینی صدر

Defend Environment As Your Eyes Chinese President
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماحول کا تحفظ اپنی آنکھ سمجھ کر اور اس سے برتاؤ اپنی زندگی سمجھ کر کیا جائے ،چین نے کھلے پن اور تبدیلی سے تاریخی سماجی اور معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،تیزی ترقی نے ملکی ماحول پر اثرات چھوڑے ہیں جنہیں مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں سبز معاشی ترقی اور سبز طرز زندگی کیلئے مزید کوششیں کرنے پر زور دیا ہے تا کہ ملک میں بہتر متوازن معاشی ترقی ہو اور ماحول کا تحفظ کیا جاسکے ۔

وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے مطالعاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر شی نے ماڈل ترقی کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے اور انسداد آلودگی کی کوششوں کو بڑھانے سمیت چھ اہم کام وضح کئے ۔

چینی صدر نے کہا کے چین نے کھلے پن اور تبدیلی سے اب تک تاریخی سماجی اور معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ تیز ترقی نے ملکی ماحول پر اثرات چھوڑے ہیں جنہیں بہتر کئے جانے کی ضرورت ہے سبز ترقی اور سبز طرز زندگی کی طرف بڑھنے کے لئے ملک کو ترقی کا نیا فلسفہ اپنانا ہو گا۔

معاشی ترقی اور ماحول کے تحفظ کے درمیان تعلق کو اور درست انداز سے سنبھالنے کی ضرورت ہے شی نے کہا کے چین کو ماحول کا تحفظ کرنا چاہیے ، جیسے کوئی اپنی آنکھ کی حفاظت کرتا ہے ، اور ماحول سے ایسے برتاو کرنا چاہیے جیسے کوئی اپنی زندگی سے کرتا ہے۔

چین ترقی کے اس نمونے کی نفی کرے گا جو ماحول کو نقصان پہنچاتا ہو اور ان تمام کوششوں کو الوداع کہنا ہو گا جو تھوڑے عرصے کی ترقی کے لئیے ماحول کو نقصان پہنچا رہی ہوں ۔
تازہ ترین