• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو 80 کروڑ ڈالرکے تحائف دئیے گئے

Unique And Precious Gifts Of 80 Million Dollars For Trump From King Salman
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ دورے کے موقع پر انتہائی مہنگے اور قیمتی تحائف سے نوازا ہے اور یہ تحائف سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے مہنگے شمار ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو شاہ سلمان کی طرف سے پیش کیے جانے والے تحائف میں انتہائی قیمتی اور نایاب ہیرا، خالص سونے سے تیار کردہ گن جس پر شاہ سلمان کی تصویر نقش ہے، 25 کلو وزنی خالص سونے سے تیار کردہ تلوار جس پر ہیرے اور دیگر نادر قسم کے پتھر اور جواہر نصب ہیں اور اس کی قیمت20 کروڑ ڈالر ہے۔

اسکے علاوہ سونے اور ہیروں سے تیار 25 گھڑیاں جن کی کل قیمت 20 کروڑ ڈالر ہے۔ ہیرے اور جواہرات سے سجے 150 سے زائد عبایہ، مجسمہ آزادی کا ہم شکل چھوٹا مجسمہ جو ہیرے اور جواہرات سے تیار شدہ ہے۔

کروڑوں ڈالر کی قیمتی کشتی جس کی لمبائی 125 میٹر ہے اور یہ کشتی دنیا کی سب سے لمبی ذاتی کشتی ہے جس میں 80 عام کمرے اور 20 شاہی کمرے ہیں جن کے بیشتر اجزا سونے سے تیار کردہ ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب سے بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کے شروع میں ٹرمپ کا ایک مجسمہ رکھ دیا جائے گا۔
تازہ ترین