• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں زیکا وائرس، مریض صحتیاب ہوگئے، عالمی ادارہ صحت

Zika Virus In India Patients Cured Who
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھارت میں 3مریضوں میں زیکا وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔یہ تینوں مریض مغربی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں لائے گئے تھے۔

عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق ان3 میں2 حاملہ خواتین تھیں، جنہوں نے بعد میں صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا۔ ان تینوں زیکا وائرس کے مریضوں کے بارے میں بھارت نے عالمی ادارہٴ صحت کو رواں برس15 مئی کو مطلع کیا تھا۔

بھارتی محکمہٴ صحت نے بتایا ہے کہ زیکا وائرس میں مبتلا تینوں مریض اب پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 2015 میں زیکا وائرس برازیل اور قریبی ہمسایہ ملکوں میں وبا کی طرح پھیل گیا تھا۔
تازہ ترین