• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور

Usthinking To Ban Laptop In International Flights
امریکا میں دہشت گردوں کی جانب سےجہاز گرائے جانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کے بعد ہوم لینڈ سیکیورٹی نےتمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نےمقامی ٹی وی کوانٹرویو میں بتایا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پرپابندی کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ شاید وہ پابندی لگادیں، انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں، یہ ایک جدید ترین خطرہ ہےتاہم س بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

امریکی حکومت نے8مسلمان مسلم ممالک کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
تازہ ترین