• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سستا ترین ایئر جیٹ مارکیٹ میں آ گیا

World Private Cheapest Jet
پرائیوٹ جیٹ خریدنا آسان ہو گیا، دنیا کا سستا ترین ایئر جیٹ مارکیٹ میں آ گیا،قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے، اگر آپ کی جیب میں بیس کروڑ روپے ہیں تو آپ یہ پرائیوٹ جیٹ بآسانی خرید سکتے ہیں ۔

جی ہاں حیران نہ ہوں عام طور پر پرائیوٹ جیٹ کی قیمت پچاس کروڑ روپے تک ہوتی ہے لیکن یہ سستا ترین ایئر بس اے 380 سپر جمبو وژن جیٹ پرائیوٹ جیٹ کی دنیا میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔

سنگل انجن والے اس پرائیوٹ جہاز میں دیگر جہازوں کے مقابلے میں خاصی گنجائش ہے۔ جہاز میں دو بچوں سمیت سات افراد بآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ باہر کا نظارہ کرنے کے لئے کشادہ کھڑکیاں ہیں، آگے پیچھے کرنے والی آرام دہ نشستیں، سامان رکھنے کے لئے کئی خانوں والی الماریاں بھی موجود ہیں۔

یہ جہاز اٹھائیس ہزار فٹ بلندی پر345 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین