• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کا مقامی رہنما ہلاک

Us Drone Attack Daesh Leader Killed
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما دو ساتھیوں سمیت مارا گیا، دوسری جانب افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیا۔

افغان حکام کے مطابق ننگر ہار میں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دو پہر کی ، ڈرون حملے میں مقامی افراد اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔

صوبے ہرات میں افغان فورسز کی گئی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر دو ساتھیوں سے سمیت ماراگیا۔24 گھنٹوں کے دوران ننگر ہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں 24 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے۔
تازہ ترین