• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Never Done Anything Illegal Claims Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا، میرےکیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنا دے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983میں کرکٹ سے حاصل رقم سے خریدا اور 2003میں فروخت کر دیا تھا اور جس کی رقم قانونی طریقے سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے خلاف تحقیقات کا نتیجہ بھی یہی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں 20برس تک ٹیکس ادا کرتارہا ہوں اور پاکستان میں 1981سے ٹیکس ادا کررہاہوں۔

عمران خان نے بتایا کہ مجھے کبھی کوئی ٹیکس نوٹس نہیں ملا۔
تازہ ترین