• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
During Ramadan Ban Divorce In Palestine
فلسطین میں ماہ رمضان کے دوران طلاقوں پر پابندی عائد کردی گئی، اسلامی عدالتوں کے سربراہ نے ماہ رمضان کے دوران جج صاحبان کو طلاق کے فیصلے جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطین میں اسلامی عدالتوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے کہ غصے میں ادا کئے گئے الفاظ پر بعد میں لوگوں کو پچھتانا نہ پڑے۔

جج کے مطابق روزے میں کھانے، پینے اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی لوگوں کے مزاج برہم کرنے اور بدزبانی کا باعث بنتی ہے اور وہ جلد بازی میں بنا سوچے سمجھے فیصلہ کرلیتے ہیں۔

فلسطین میں شادی کرنے یا اسے ختم کرنے کا واحد اختیار اسلامی عدالتوں کو حاصل ہے۔
تازہ ترین