• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس :جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

Sc Directed Same Jit Team On Panama To Continue Probe
سپریم کورٹ نے حسین نواز کے اعتراضات پر سماعت کرتے ہوئے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ،کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر جے آئی ٹی کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکوک کی بنیاد پر کسی کو جے آئی ٹی ٹیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اگر ایسا کیا تو پھر تحقیقات کے لیے آسمان سے فرشتے بلانے پڑیں گے۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم ایک ایسے سماج میں رہتے ہیں جہاں کسی کے خلاف بات کی جائے تو اسے جانبدار کہا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹی پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا خیال رکھے۔

حسین نوازکےوکیل خواجہ حارث نے کہاکہ طارق شفیع کو 13گھنٹے بٹھایا گیا، بیان حلفی واپس لینے کا کہا گیا۔

جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ٹیم کے ایک رکن کو نشانہ بنا رہے ہیں جو اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔


خواجہ حارث نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کیوں کی جا رہی ہے، قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ویڈیو آڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیواور آڈیو ریکارڈنگ متعارف کرائی گئی تھی جسے عدالت نے مستردکردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ہدایت دیتے ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔
تازہ ترین