• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صوتحال میں پاکستان سے سیریز ممکن نہیں، بھارتی وزیر کھیل

Pak India Cricket Series Not Possible In This Situation Indian Minister
بھارتی وزیر کھیل وجے گویل کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزموجودہ صوتحال میں ممکن نہیں، پاکستان کی جانب سے دہشت گری کےخاتمےتک پاک بھارت کرکٹ سیریرنہیں کھیلی جاسکتی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن اور وزیر کھیل وجےگویل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورکھیل ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کوپاک بھارت کرکٹ سیریز سےمتعلق کسی بھی پروپوزل سےقبل حکومت سےبات کرنی چاہیے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریزسےمتعلق دبئی میں آج بھارتی اور پاکستانی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان ابھی مذاکرات شروع نہیں ہو ئے کہ بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے اعلان کر ڈالا کہ پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔

بھارتی حکوت پاک بھارت سیریز کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے،دو سیریز پہلے ہی منسوخ ہوچکی ہیںلیکن بھارتی حکومت کی ضد ختم نہیں ہوئی۔

بھارتی وزیر وجے گوئل نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیااور کہا کہ اس کے خاتمے کے بغیر سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

اس سے قبل بھارتی وزیر وجے گوئل نے پرو کبڈی میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں ہونے دیاتھا۔

ایک جانب بی سی سی آئی بھارتی حکومت سیریز کی بحالی کے لئے خط لکھ رہی ہے، اس سے اجازت مانگ رہی ہے، دوسری جانب اسی حکومت کے وزیر بجائے سیریز کے انعقاد میں کوئی کردار ادا کرنے کے پاکستان مخالف بیان دے رہے ہیں۔

بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے حکومت کی اجازت کے بغیر سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ۔
تازہ ترین