• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتراضلاع جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں

Most Of The Districts Of The Country In The Grip Of Scorching Heat
رمضان المبارک میں ملک کے بیشتراضلاع جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں ٕمیں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

تربت میں آج بھی سورج دن بھر آگ برساتا رہا، وہاں پارہ 53ڈگری کو چھو گیا۔

درجہ حرارت لسبیلہ میں 49، پڈعیدن، پنجگور،بھکر، لاڑکانہ، دادو اورحیدرآباد میں 45، گوادر میں 44، پشاور اور سکھر میں 42، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین اور سرگودھا میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں موسم آئندہ 2 روز تک گرم رہے گا، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن احساس 45 ڈگری جیسارہا۔

رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں شدیدگرمی ،حبس اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین