• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی :ذبیحہ پر پابندی ،یونیورسٹی طلباء نے احتجاجاً بیف فیسٹیول منایا

Chennai Ban On Slaughter University Students Held Protest Beef Festival
بھارتی ریاست چنئی کی یونیورسٹی کے طالب علموں نے جانوروں کے ذبیحے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بیف فیسٹیول منایا۔

طلباء نے کیمپس میں بیٹھ کر بیف کھایا، دو روز قبل کیرالہ میں کانگریس ارکان نے بھی بیف فیسٹیول منایا تھا۔

چنئی کی یونیورسٹی کے کیمپس میں 50 طالب علموں نے رات گئے لان میں بیٹھ کر بیف کھایا اور حکومت کے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف کھل کر احتجاج کیا۔

اس سے قبل کانگریس اور بائیں بازو کی جماعت کےارکان نے کیرالہ میں بیف فیسٹیول مناتے ہوئے گائے ذبح کر کے گوشت کھایاتھا، جس پر کیرالہ میں کانگریس کے ارکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین