• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی ،ڈرامہ فلم ’لوگن لکی‘ کا پہلا ٹریلر

Comedy Drama Logan Lucky First Trailer
ہالی وڈ کے نامور اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ’لوگن لکی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاراسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونے والی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہورہے ہیں۔

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین