• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا

Mran Khan Has Submitted Its Response To The Ec
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپناجواب جمع کرادیا ۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

عمران خان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کرتوہین عدالت کا کوئی قدم اٹھایا نہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگی، جس نظرثانی درخواست پر اعتراض کیاگیاتھا، وہ واپس لے لی گئی تھی، الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئےانتخابی اصلاحات کمیٹی میں کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جواب پڑھ کرسمجھ نہیں آرہاکہ نوٹس کس بات کا دیا تھا۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کہتے ہیں عمران خان اپنی ضد پر نظر ثانی کریں ۔

عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز جواب پر الیکشن کمیشن میں بیٹھ کر معافی نامہ جمع کروایا تھا، عمران خان نے ٹی وی پر آ کر خود کہا کہ انہوں نے معافی نہیں مانگی، آج توہین عدالت میں عمران خان کا مضحکہ خیز جواب آ گیا کہ وہ وکیل کی معافی کو قبول کرتے ہیں۔

پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب داخل کراتےہوئے الیکشن کمیشن کو متعصب قراردیا تھا۔

جس پران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی اورآج جواب جمع کرانے کی آج آخری مہلت تھی ۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین