• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر حملے کے زخمیوں کا مسلم معالج متعصبانہ سلوک کا شکار

Manchester Attack Wounded Muslim Physician Victim Of Discriminatory Treatment
مانچسٹر حملے کے زخمیوں کا علاج کرنے والا مسلمان ڈاکٹر متعصبانہ سلوک کا شکار ہوگیا،سفید فام نے ڈاکٹر نوید کو برا بھلا کہا۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر نوید یاسین کو سفر کے دوران سفید فام وین ڈرائیور نے نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی نژاد ڈاکٹر نوید یاسین سے سفید فام وین ڈرائیور نے نفرت انگیز گفتگو کی اور ڈاکٹر نوید کو برطانیہ سے نکل جانے کو کہا۔

ڈاکٹر نوید کے آبا ؤ اجداد 1960ء میں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔
تازہ ترین