• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 114ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی کے امیدوار کا اعلان

Ps 114 Polls Pti Announced The Candidate
تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 پر چوہدری اویس کو امیدوار نامزد کر دیا، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ مروت سے بھی حمایت کی درخواست کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایس 114 منظور کالونی کے ضمنی انتخاب کے لیے چوہدی اویس کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین ’’ووٹ دو تحریک انصاف کو، بدلو نظام کو‘‘ ہے، امید ہے کراچی کے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔

فردوس شمیم کا مزید کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت الیکشن نہیں لڑ رہے، تاہم ان کے پاس بھی حمایت حاصل کرنے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اویس نے کہا کہ ان کا تعلق کسی سیاسی خاندان سے نہیں، کرپٹ نظام کے خلاف امیدوار ہیں، امید ہے جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔
تازہ ترین