• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کرپشن کے گاڈ فادر سے نجات کی معمولی قیمت ہوگی،عمران

My Disqualification Is Nominal Price The Nabbing Of Godfather Of Corruption Imran Khan
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کی بات کرنے والے جان لیں،جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں نااہل ہوجائوں گا وہ سن لیں ملک کو کرپٹ مافیا کے گارڈ فادر سے نجات دلانے کی یہ حقیر سی قیمت ہوگی۔

سعد رفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کی جعل سازی اور منی لانڈرنگ کا پتہ لگالے گی۔

وفاقی وزیر کے بیان کا جواب انہوں اپنے ٹوئیٹ سے دیا ،انہوں نےیہ پیش گوئی بھی کی کہ جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیراعظم ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ اور عدالت میں قطری خط کا جھوٹ بولنے کا مرتکب قرار دے گی ۔

عمران خان نے چیلنج دیا کہ اگر سپریم کورٹ نے بنی گالہ منی ٹریل کیس میں جے آئی ٹی بنائی تو وہ ان کے موقف کے علاوہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گی۔

پی ٹی آئی سربراہ کے مطابق انہوں نے 20 سال تک برطانیہ میں ٹیکس دیا اور 1981ء سے پاکستان میں ٹیکس دے رہے ہیں، بنی گالہ کی جائیداد ٹیکس شدہ اور قانونی راستوں سے پاکستان منتقل رقم سے خریدی گئی ہے ۔
تازہ ترین