• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے لئے احتجاج، خیبرپختونخوا کے کئی شہروں تک پھیل گیا

Protest For Electricity Spread To Several Cities Of Kpk
بجلی کے لئے احتجاج کا سلسلہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں تک پھیل گیا ،مالا کنڈ کے علاقے درگئی کے بعد چارسدہ اور پشاور میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں عوام نے واپڈا آفس پر دھاوا بول دیا ،تھانے کو بھی آگ لگا دی ،جس پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی ،جس میں ایک شخص ہلاک ،4زخمی ہوئے ۔

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے سوات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا ،جو عابد شیر علی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا ۔

بجلی کی بندش کے خلاف چارسدہ کے علاقے تنگی روڈ پر اور پشاور کی رنگ روڈ پر بھی مظاہرے کئے گئے ۔
تازہ ترین