• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mamta Binerjee Became Rock Before The Modi Government
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کے سامنے چٹان بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق نئے سرکاری احکامات پر شدید تنقید کی اور اسے غیر آئینی قرار دیدیا ۔

سرکاری حکم نامے کو ماننے سے انکار کرنے والی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھاکہ جانوروں کی خرید وفروخت سے متعلق قانون سازی وفاق کی نہیں ،ریاستوں کی ذمے داری ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت تو اس قسم کی حکومت ہے جو گائے کے لیے بھی شناختی کارڈ بنا دے، کوئی حکومت یہ طے نہیں کر سکتی کہ لوگ کیا کھائیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، کوئی جمہوریت اور سیکولرازم سے نہیں کھیل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف ہوں، یہ غیرآئینی ہے، حکومت کے اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

مودی حکومت نے گزشتہ ہفتے جانوروں کی خرید وفروخت صرف زرعی مقاصد تک محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
تازہ ترین