• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف اور اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل میں ڈیڈلاک ختم

Deadlock Between Khalid Latif And Spot Fixing Tribunal End
معطل کرکٹر خالد لطیف اور اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل میں ڈیڈلاک ختم ہو گیا ،وہ 14جون کو وکلاکے ہمراہ تحقیقاتی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے۔

جانبداری کا اعتراض اٹھاکر کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے خالد لطیف نے ٹربیونل کے سربراہ سے رابط کیاہے۔

معطل کرکٹر نے 14جون تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ،جس کی وجہ سے وکیل کی بیرون ملک روانگی بتائی ہے۔

ٹربیونل نے منگل کو خالد لطیف کی درخواست کو منظور کر کے ڈیڈلاک ختم کردیا، ٹریبیونل نے معطل کرکٹر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وکیل کے ہمراہ 14جون کو پیش ہوکر اپنا موقف پیش کریں ۔
تازہ ترین