• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانے کا منصوبہ

Eu Project Delivery In Remote Areas Of The Internet
یورپی یونین نے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانے کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کونسل کے ایک بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت یورپ کے دشوار گزار علاقوں میں قائم اسپتالوں، دیہات اور تفریحی مقامات کو انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے یورپی یونین 120 ملین یورو مہیا کرے گی۔

یورپی کونسل نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں رقم جغرافیائی توازن کو مد نظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ یورپی یونین کو ایک وسیع اور مشترکہ ڈیجیٹل مارکیٹ میں تبدیل کرنے کی اسکیم کا حصہ ہے۔
تازہ ترین