• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر خودکش حملہ آورسلمان عبیدی کی نئی فوٹیج جاری

Manchester Suicide Attacker Salman Obaidi New Footage Released
مانچسٹر خودکش حملہ آورسلمان عبیدی کی نئی فوٹیج جاری
برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار سلمان عبیدی کی نئی فوٹیج جاری کردی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے عوام سے اس سلسلے میں مدد کی اپیل بھی کی ہےتاکہ واقعے کے اصل حقائق تک پہنچا جاسکے ۔

برطانوی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ راس جیکسن کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے تاہم ہم اب بھی یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ سلمان عبیدی نے ایسا کیوں کیا؟

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہوں نے خودکش حملے سے قبل اس بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش کی تھی تو انہیں دوبارہ آگاہ کیا جائے ۔

گزشتہ ماہ کےآخر میں مانچسٹر میوزک کنسرٹ کے دوران خود کش حملے کے دوران 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے تھے ۔
تازہ ترین