• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رواں سال 3 ہزار افراد چکن گونیا کا شکار ہوئے

Karachi 3 Thousand Cases Of Chikungunya Confirmed This Year
کراچی میں رواں سال تین ہزار کے قریب افراد چکن گونیا میں مبتلا ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں 243 افراد کے خون کے نمونوں میں سے 205 افراد میں چکن گونیا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کا بتانا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں 15 سے 20 افراد چکن گونیا کی مشتبہ علامات کے ساتھ آرہے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق ابتدائی علامات اور مکمل طبی معائنے کے بعد چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد 7 سے 10 رہ جاتی ہے اور یہ مرض دس سے پندرہ روز میں خود ختم ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ سحری اور افطاری کے اوقات میں باہر نکلیں تو جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔ انسداد چکن گونیا کے لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، مچھر مار ادویات کا استعمال کریں ۔
تازہ ترین