• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسرعامرخان کا بیمار پاکستانی بچےعلی حسن کی مالی مدد کا اعلان

Boxer Amir Khan Offers To Help 7 Year Old Ali Hassan Who Could Lose Sight
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ٹیومر کا شکار پاکستانی بچے علی حسن کی مالی امداد کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ علی حسن کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

7 سالہ پاکستانی بچہ علی حسن آنکھ کے مہلک ٹیومر میں مبتلا ہے جو تیزی سے پھیل کر بچے کی ناک اور منہ کو بھی متاثر کررہا ہے۔

عامر خان نے علی حسن کے والد محمد منشا کو یقین دلایا ہے کہ نہ صرف علاج کے بہتر مواقع ڈھونڈنے میں بلکہ علاج کا پورا خرچا اٹھانے میں ان کی فلاحی تنظیم بھرپور تعاون کرے گی۔
تازہ ترین