• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز ترین 25 سنچریاں، ہاشم آملہ نے کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا

Fastest 25th Centuries Amla Snatched Record From Kohli
این این آئی
جنوبی افریقن ٹیم کےا سٹار اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی کی تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چیمپئنز ٹرافی2017ء کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے باولر ز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ، ہاشم آملہ نے کیرئیر کی 25ویں سنچری بنائی، انہوں نے 154ویں اننگز میں 25 سنچریاں بنا کر کوہلی سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔

بھارتی کپتان کوہلی نے 162 اننگز میں 25 سنچریاں بنائی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ آملہ نے ہم وطن بلے باز ڈی ویلیئرز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ کر ملک کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا۔

ہاشم آملہ 25 سنچریاں بنا کر سنگاکارا کے ہمسر بن گئے ہیں، آملہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں بلے باز ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، رکی پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر دوسرے، سنتھ جے سوریا 28 سنچریاں بنا کر تیسرے اور ویرات کوہلی 27 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
تازہ ترین