• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولن تحریک سے تعلق، ترک وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر گرفتار

From The Golan Captured Chief Adviser To Turkish Prime Minister
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے چیف ایڈوائزر برول اردم کو فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترک سرکاری میڈیا کے مطابق برول اردم کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ انقرہ سے گرفتار کیا گیا، وہ وزارت انصاف میں سابق سینئر حکام رہ چکے ہیں۔

ترکی میں فتح اللہ گولن تحریک سے وابستگی پر50 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں ججز، پراسیکویٹرز، فوجی اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔
تازہ ترین