• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان : خسرہ کی ویکسی نیشن سے 15 بچے ہلاک

Sudan 15 Children Died With Measles Vaccination
جنوبی سوڈان میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران 15 بچے ہلاک ہوگئے۔

کاپوٹا کے علاقے میں خسرہ کی ویکسی نیشن مہم میں 300 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 15 بچے ہلاک اور 32 کی حالت بگڑ گئی ۔

حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ہلاک اور بیمار ہونے والے بچوں کو ایک ہی سرنج سے ویکسین دی گئی جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویکسین صحیح طور پر محفوظ نہیں کی گئی تھی۔ 15 بچوں کو انجکشن لگایا تو دوا کا ری ایکشن ہونے سے انہیں شدید انفیکشن ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

جنوبی سوڈان کے وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسی نیشن ٹیم بھی نااہل اور غیر تربیت یافتہ تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے جنوبی سوڈان میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تازہ ترین