• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار آریانا گرانڈی کی مانچسٹر حملے میں زخمی مداحوں کی عیادت

Star Ariana Grande Visiting The Wounded Fans In The Attack Of Manchester
راک سٹار آریانا گرانڈی نے مانچسٹر میں زخمی ہونے والے مداحوں کی رائل مانچسٹر چلڈرن ہسپتال میں اچانک عیادت کی۔ وہ بینیفٹ کنسٹرٹ سے ایک روز قبل اپنے ننھے زخمی مداحوں کی طبیعت کا پوچھنے کے لئے گئیں۔

گرانڈی جمعہ کو واپس برطانیہ آئی ہیں وہ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گرائونڈ میں بینیفٹ کنسٹرٹ میں حصہ لیں گی۔

جسٹس ہیر، کیٹی پیری کولڈ پلے، ملی سائرس اور ٹیک ویٹ بھی اس کنسرٹ میں ہوں گے۔ اس کنسٹرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے میں ہلاک شدگان و زخمیوں اور ان کی فیلمیز کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔

ہیری سن کی بیٹی مانچسٹر حملے میں زخمی ہوئی تھی اس کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم آئے تھے۔ ہیری سن کا کہنا ہےکہ میری بیٹی للی کا دل بلیوں اچھل رہا ہے اور وہ خود کو آسمان پر محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وارڈ کے آخری کمرے میں تھے اور جب گرانڈی آئی تو للی بہت خوش ہو رہی تھی۔ ہیری سن اور ان کی بیٹی22مئی کو مانچسٹر ایرینا کے کنسرٹ میں موجود تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو میں نے اپنی بیٹی کو رگبی بال کی طرح دبوچا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ للی اب روبصحت ہے اور جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائے گی۔ وہ بھی اتوار کے کنسٹرٹ میں جانے کے لئے تیار ہے۔

گرانڈی نے ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی جس پر وہ حیران اور خوش ہوئے۔14 سالہ ایوی ملز نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں گرانڈی سے مل رہی ہوں۔ سٹار نے اس دورے میں نرسز اور سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

ایوی ملز سے ملکہ برطانیہ نے بھی25مئی کو دورے میں ملاقات کی تھی۔
تازہ ترین