• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار

India Refuses To Allow Sikh Pilgrims Visiting Pakistan

بھارتی حکام کی جانب سے 70 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی، یاتریوں کو لانے کیلئے اٹاری جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کےمطابق گرو ارجن دیو جی کی 411 ویں شہیدی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 84سکھوں نے پاکستان آنا تھا ۔

ان میں 14یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے جبکہ 70یاتریوں کو بھارتی حکام نے اٹاری میں ہی روک لیا، یاتریوں کو لانے کیلئے جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔

متروکہ وقف بورڈ حکام کے مطابق یاتریوں کے خیر مقدم اور قیام وطعام کے تمام انتظامات مکمل تھے، اُدھر گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے یاتریوں کو روکنے پر بھارت کی سخت مذمت کی ہے۔

تازہ ترین