سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنے بیان پر نہ صرف معافی مانگیں بلکہ اپنا اشتعال انگیز بیان واپس لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے بیان پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور سپریم کورٹ پر جانبداری اور امتیازی سلوک کا الزام لگانے کی مذمت کی۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ یہ الزام غیرذمہ دارانہ ،توہین آمیز اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹو کو جیل کےباہر اینٹوں پربیٹھنےپرمجبور کیا گیا، تاہم پیپلزپارٹی نے نہیں کہا کہ عدالت نے بندوقیں پیپلز پارٹی کی جانب تان لی ہیں۔
سابق صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کا نشانہ بنایا گیا،ذوالفقاربھٹوکی شہادت پرالزام نہیں لگایاکہ سپریم کورٹ نےبندوق پیپلزپارٹی پرتان لی۔