• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی فوج پرحملہ کرنے والا شامی ڈورن مار گرانے کاامریکی دعویٰ

Syrian Drone That Attacked Allied Fighters Shot Down In Syria Us

امریکی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر التنف میں شامی فوج کا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی عسکری اتحاد کے ترجمان اور امریکی فوج کے کرنل ریان ڈیلون نے بغداد میںمیڈیا کوبتایا کہ امریکی فوج نے التنف کے قریب شامی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرون طیارے سے اتحادی فوج پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی فوج ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے نتیجے میں اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اتحادی فوج نے شامی فوج کی 2 گاڑیوں کوبھی تباہ کردیا۔اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم صدر بشارالاسد کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے ہیں مگرہمیں اپنے دفاع کا حق ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی فوج نے اتحادی فوج پر حملے کی کوشش کی ہے۔قبل ازیں کرنل ڈیلون نے بتایا تھا کہ شام میں متعین اتحادی فوج نے التنف قصبے میں امریکی حمایت یافتہ فورسز کی طرف اسلحہ سے لدی 2 گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا۔

عراق اور شام کی سرحد پر واقع التنف قصبے میں گذشتہ کئی ماہ سے امریکا اور برطانیہ کی فوج موجود ہے۔

 

تازہ ترین