• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اپنی تین بندرگاہیں قطر کو استعمال کےلیے پیشکش کردیں

Iran Offered Its Three Ports To Qatar For Use

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے تین بندرگاہیں استعمال کی پیشکش کردی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیخی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں قطر کو الگ تھلگ کیے جانے کے بعد ایران نے مدد فراہم کرنے کی غرض سے اپنے 3 پورٹس دوحہ کو استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ دوحہ تمام ضروری اشیادرآمد کرنے کے قابل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیابی اور ترقی پسندی کے باعث الگ تھلگ کیا گیا۔

ہمارا پلیٹ فارم امن کے لیے ہے جنگ کے لیے نہیں۔قطر اپنی تمام ضرورت کے اشیادرآمد کرتا ہے لیکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے اس پر پابندی لگائی ہے ان سے صرف 16 فیصد کھانے کی اشیادرآمد کی جاتی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ تمام اشیاقابل تبدیل ہیں اور انھیں ایک دن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، قطری اپنا معیار زندگی ہمیشہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین