• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری عازمین عمرہ کے لئے مکہ میں داخلے کے انتظامات مکمل

Qatari Admission Arrangements In Makkah For Umrah Pilgrims

سعودی عرب کی سلویٰ بارڈر کی انتظامیہ نے قطر سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے 206 عازمین عمرہ کے مکہ معظمہ داخل ہونے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ ’سلویٰ‘ پر تعینات کسمٹز کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الغامدی نےبتایا کہ اس گذرگاہ سے روزانہ کم سے کم 800 ٹرک اور دوسری گاڑیاں سعودی عرب داخل ہوتی ہیں۔

’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلویٰ گذرگاہ سے سعودی عرب اور قطر آمد ورفت دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد بند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قطر اس گذرگاہ سے 50 فی صد سیمنٹ درآمد کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گذرگاہ قطر کی غذائی سامان کی 40 فی صد ترسیل اور 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سالانہ تجارتی سامان منگواتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سبزی اور پھلوں جبکہ 41 کروڑ 6 لاکھ کی مویشیوں کی تجارت ہوتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ قطر اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ہرطرح کی آمد ورفت بند کردی ہے تاہم متعمرین کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین