وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے دو دوزہ دورے کے آخری دن ایئر پورٹ روانگی سے قبل آستانہ ایکسپو سینٹر میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا۔
آستانہ ایکسپو میں پاکستان کی جانب سے گرین انرجی کا اسٹال لگایا گیا ہے جس کا وزیر اعظم نے اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ دورہ کیا۔
پاکستان ایکسپو میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے ان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بیلاروس کے اسٹال کا بھی دورہ کیا۔