کوئٹہ: زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
June 10, 2017 | 12:56 pm
کوئٹہ: زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

Quetta Congo Virus Confirmed In Under Treatment Patient

Quetta Congo Virus Confirmed In Under Treatment Patient

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اکبر خان نامی متاثرہ مریض کو تین روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مریض کی ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وئرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

اس وقت اسپتال میں کانگو وائرس کے 2متاثرہ اور ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، تینوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔