• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائیں: نیب

Dr Asim Made Fake Medical Reports For The Bail Nab

نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائیں، وہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے حقدار نہیں، لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم پر غیر قانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے بطور وزیر اختیارات کا غلط استعمال کرکے گیس بحران ظاہر کیا جس سے مارکیٹ میں یوریا کھاد شارٹ فال ہونے سے 450 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 3ارب، جبکہ نام نہاد ٹرسٹ کے ذریعے ساڑھے 9ارب روپے کی جائیدادیں بنائی۔

نیب کی درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے پاکستان میں اور بیرون ملک ناجائز اثاثے بنائے، ان کے خلاف ریفرنس میں لگے الزامات کے شواہد بھی موجود ہیں۔

نیب کی درخواس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج کا فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے لہٰذا انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں ڈاکٹر عاصم اور ان کی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین