وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ مائنس نواز شریف فارمولا نہ پہلے منظور تھا نہ آئندہ ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سن لیں پاکستان میں نوازشریف کے بغیر سیاست نہیں ہوگی۔
عابدشیرعلی نے سیاسی مخالفین پر برستےہوئے کہا کہ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایل سی، ایان علی اور عزیر بلوچ کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔