• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: مشتبہ پیک کی اطلاع پر شاپنگ سینٹر خالی کروالیا گیا

London Shopping Center Was Cleared After Report Of Suspicious Packet

مغربی لندن کے ایک شاپنگ سینٹر میں مشتبہ پیک کی خبر ملنے کے بعد مارکیٹ کو خالی کروالیا گیا۔ پولیس نے سینٹر کےقریب موجود عربی لباس پہنے مردوں سمیت ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا۔

لندن کے علاقے "ایلنگ براڈوے "میں قائم ایک شاپنگ سینٹر کو اُس وقت خالی کروالیا گیا جب شہریوں کی جانب سے مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔

خبرملتے ہی ریسکیو حکام، فائر سروس اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق شاپنگ سینٹرکو بطورحفاظت خالی کروالیاگیا جبکہ شاپنگ سینٹر کے قریب ہی موجود عربی لباس پہنے دومردوں اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تازہ ترین