• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے پر تنقید

Qatar Criticized By Arab Countries To End Diplomatic Relations

قطر نے متعدد عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے خطے میں برتری کی پالیسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی ۔

یہ بات قطر کے وزیر خارجہ کے مشیر خصوصی برائے انسداد دہشت گردی مطلق ال قحطانی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں کہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کے خلاف یہ سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے تاکہ اس پر دبائو ڈال کر اس کی آزاد خارجی پالیسی کو تبدیل کیا جاسکے ۔ تاہم برتری حاصل کرنے کی خلیجی ممالک کی یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی قطر دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اورہم اس معاملے میں مزید ممالک کی شمولیت بھی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے دیگر خلیجی ریاستوں کے افراد جب تک چاہیں ملک میں قیام کرسکتے ہیں ۔ اسی لیے امور مملکت معمول کے مطابق جاری ہیں۔

 

تازہ ترین