• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہریوں کو مسجد حرام میں داخلے سے نہیں روکا ،سعودی عرب

Not Stop Any Qatari Citizens Entering In Masjid E Haram Saudi Arabia

سعودی عرب نے قطری شہریوں کی مسجد حرام میں داخلے پر پابندی کی افواہیں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکام نے چند قطری شہریوں کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

نگراں ادارے نے اس قسم کی افواہوں کو بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ قطر سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے معتمرین کو عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

رمضان کی 9تاریخ کے بعد سے اب تک قطر کے 1633 شہری عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد واپس لوٹ چکے ہیں۔

یا د رہے دوحہ سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے قطر کے انسانی حقوق کمیشن کے حوالے سے لکھا ہےکہ قطر کے کچھ شہریوں کو مسجد الحرام میں جانے سےروکے جانے کی شکایات ملی ہیں ۔

تازہ ترین