• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سکھ یاتریوں کو جوڑمیلے میں آنے سے روک دیا، دفترخارجہ

India Sikh Pilgrims Stopped Coming To Jurmyly Fo

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق سکھ یاتریوں نے گرو ارجن داس کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا، 100 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یاتریوں نےخصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے انہیں پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا،پاکستان نے اس سلسلے میں سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی جسے بھارت نے خالی واپس بھیج دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے بہانہ تراشہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔

نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے، پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے تھے۔

ترجمان دفترنے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کردی تھیں،بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

تازہ ترین