• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی

Nawaz Sharif Return To Home After Visiting Saudi Arabia

وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ریاض میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نےتوقع ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال کا حل مسلم امہ کے بہترین مفاد میں ہوگاجبکہ سعودی عرب نے بھی قومی سلامتی سمیت تمام معاملات میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی ملاقاتوں میں وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کا خاص مقام ہے۔ خادمین حرمین شریفین کے باعث مسلم دنیا سعودی فرمانروا کی طرف دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تحفظ، سعودی عرب کی خود مختاری کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپورعزم کا اعادہ کیا۔

نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر سعودی فرمانروا نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شروع دن سے ہی خاص نوعیت کے تعلقات ہیں۔

شاہ سلمان نے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کےخلاف اتحاد مسلمانوں اور مسلم امہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے کہاکہ توقع ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل مسلم امہ کے بہترین مفادمیں نکلے گا۔

تازہ ترین